• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ ،پی پی اتحاد سے خوف نہیں ،ضمنی الیکشن جیتیں گے،عثمان ڈار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیونیوز کے مارننگ شو’’جیو پاکستان ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئےرہنما پی ٹی آئی عثمان ڈار نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں اتحاد سے ہمیں کوئی خوف نہیں دونوں جماعتوں نے اکھٹے ہوکر مقابلہ کیا تو بھی تحریک انصاف ہی ضمنی انتخابات میں کامیاب ہوگی، دونوں جماعتیں مک مکا کی سیاست کررہی ہیں پیپلزپارٹی کا پنجاب کی سیاست سے خاتمہ ہوچکا ہے ۔پیپلزپارٹی کے سینئررہنما چوہدری منظور احمدنے کہا کہ تحریک انصاف خود اپنے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے پچھلے ایک ماہ میں اپوزیشن نے نہیں بلکہ حکومت نے خود اپنے لئے مشکلات کھڑی کی ہیں ۔خارجہ پالیسی ،ضمنی بجٹ یا ٹیکس سے متعلق فیصلے دیکھ کرلگتا ہے تحریک انصاف اپنے وعدوں سے انحراف کررہی ہے ،ن لیگ نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے ضمنی انتخابات میں پی پی سے مدد مانگی ہے لیکن ہماری قیادت نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا البتہ لیگی قیادت کو یہ پیغام پہنچا یا ہے کہ ضمنی نتخابات میں اتحاد پر بات چیت ہوسکتی ہے۔سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے کہا کہ گرین شرٹس نے ایونٹ کے لئے کوئی ہوم ورک نہیں کیاتھا ،آف سیزن میں کھلاڑیوں پر زیادہ ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ایکسرسائز ،فٹنس اور پریکٹس کا خیال رکھیں ۔ اے ٹڈاپ اسکینڈل اور فرحان جونیجو کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ۔پیپلزپارٹی کے رہنما عاجزدھامرہ نے کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ بڑھ رہا ہے وزیراعظم عمران خان نے مہاجرین کو شناختی کارڈ دینے کااعلان کیا ہے لیکن شہر کو پانی دینے کا کوئی مکانزم نہیں بتایا ۔
تازہ ترین