• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرنے میں حکومتی احکامات کی نفی کر نے والے افسران کی تعریف،اب انتباہ

اسلام آباد (وسیم عباسی) 2014 میں پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران اس وقت مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے احکامات کی نفی کرنے والے سرکاری افسران کی تعریف کی گئی تھی لیکن اس کے متضاد اب سرکاری افسران کو احکامات کی تعمیل کا سخت انتباہ جاری کیا گیا ہے اور حکم عدولی کرنے والوں کو احکامات نہ ماننے پر وارننگ دی ہے جنہیں انہوں نے چار سال قبل غیر قانونی قرار دیا تھا۔ دھرنے کے وقت حکومت وقت کے احکامات کی عدم تعمیل پر ایس ایس پی محمد علی نیکوکارا، اور انسپکٹر جنرل پولس اسلام آباد آفتاب چیمہ کی تعریف کی گئی تھی۔ ایس ایس پی نیکوکارا کو برطرف کر دیا گیا تھا لیکن 2017 میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے انہیں اپیل پر بحال کر دیا تھا۔ آفتاب چیمہ کو بھی احکامات کی عدم تعمیل پر ہٹا دیا گیا تھا۔ اقتدار میں آنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماء سول بیوروکریسی کو سیاست دانوں کے خلاف کھلے عام شکایات پر دھمکیاں دے رہے ہیں۔
تازہ ترین