• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تصحیح بل کے نام پر صارفین سے 100سے 500روپے وصولی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کی جانب سے صارفین کےبلوں میں ایڈجسٹمنٹ اور تصحیح بل کے خانوں میں درج رقم سے صارفین پریشانی کا شکار ہیں۔ میپکو دفاتر صارفین پر اس مالی بوجھ کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکاری ہیں۔ صارفین نے حکومت اور وفاقی وزیر توانائی سے عوامی شکایات کا نوٹس لینےکا مطالبہ کیا ہے۔ صارفین کے مطابق ایسی شکایات کی بہت بڑی تعداد ہے جس سے کمپنی اپنے صارفین پر ہر ماہ کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ ڈال رہی ہے اور صارفین کو علم نہیں کہ یہ پیسے کس مد میں شامل کئےگئے ہیں۔ صارفین کو 100 روپے سے 500 روپے بل ایڈجسٹمنٹ، تصحیح بل کے کھاتے میں ڈالے جارہے ہیں۔
تازہ ترین