• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، اسکول میں اندھی گولی کا نشانہ بننے والی بچی دم توڑ گئی

کراچی کے علاقے سعید آباد کے اسکول میں اندھی گولی کا نشانہ بننے والی  سات سالہ بچی اقصیٰ دم توڑ گئی۔

جمعہ کو 7 سالہ اقصیٰ کو اسکول کے میدان میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگی تھی اور وہ جناح اسپتال کے قومی ادارہ برائے اطفال میں زیرِ علاج تھی۔

سربراہ این آئی سی ایچ ڈاکٹر جمال رضا کے مطابق اقصیٰ گذشتہ 48 گھنٹوں سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں تھی، سیدھے طرف سے کمر میں لگی گولی اقصیٰ کے جسم میں موجود تھی۔

ڈاکٹر جمال رضا کا کہنا ہے کہ آج صبح اقصیٰ کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس کے بعد اسے وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔

تازہ ترین