لاہور(نمائندہ جنگ) تحریک لبیک یا رسول اللہ تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے جامعہ حنفیہ بارویہ شمس المدارس میں 17ویں سالانہ’’ خاتم الانبیاء علیھم اسلام‘‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ختم نبوت کا تحفظ ہمیں جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔ختم نبوت کیلئے جانفشانی سے قسمت نورانی ہو جاتی ہے ۔مسلمانوں کو ہر وقت عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کمر بستہ رہنا ہوگا ۔کانفرنس کی صدارت حضرت پیر محمد عبد العلیم غفوری سجادہ نشین مرشدآباد شریف نے کی جبکہ حضرت پیر غیاث محمود شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ چورہ شریف مہمان خصوصی تھے۔