• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروین رحمٰن قتل کیس میں پیشرفت نہ ہونے پر سپریم کورٹ برہم

اسلام آباد (این این آئی)سماجی رہنما پروین رحمن قتل کیس میں ٹرائل کے احکامات کے باوجود پیش رفت نہ ہونے پر سپریم کورٹ نے سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ کیوں نہ جے آئی ٹی بنا کر اس کیس کی تحقیقات کروالی جائیں ۔ بدھ کو جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی بانی پروین رحمٰن قتل کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس عظمت نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں مزید پیش رفت نہیں ہوئی جبکہ عدالت کو معاملہ سب کچھ ٹھیک بتایا گیا تھا۔جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ ہم سب سمجھ رہے ہیں کہ سندھ پولیس اور پروسیکیو شن کیا کررہے ہیں۔
تازہ ترین