بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کی 3 بڑی جماعتوں نے ناقابل بھروسہ قرار دیدیا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں ن لیگ کے بلال اظہر کیانی، پی پی کے آغا رفیع اللّٰہ اور پی ٹی آئی کے صاحبزادہ حامد رضا نے شرکت کی۔
اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو حالیہ تقریر اور ٹوئٹ کے بعد پاکستان کی 3 بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ناقابل بھروسہ قرار دیا ہے۔
دوران پروگرام تینوں جماعتوں کے رہنماؤں نےکہا کہ نریندر مودی شاید اس سیزفائر کو آگے لے کر نہیں چلیں گے۔
اس موقع پر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ اگر نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے پھر کوئی مہم جوئی کی کوشش کی تو پاک فوج اسے پھر منہ توڑ جواب دے گی۔