• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سوشل میڈیا انفلونسرز نے میڈیا چینلز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

بھارتی سوشل میڈیا انفلونسرز نے اپنے ہی میڈیا چینلز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

پاکستان اور بھارت کشیدگی کے دوران بھارت کی جانب سے پھیلائی گئی جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈے پر بھارتی سوشل میڈیا انفلونسرز ردعمل دینے لگے ہیں۔

سوشل میڈیا انفلونسرز کا کہنا تھا کہ بھارتی چینلز کے مطابق 9 مئی تک پاکستان کے مختلف شہروں پر بھارتی فوج نے قبضہ کرلیا تھا، پتا نہیں ان چینلز کے پاس کون سی خفیہ سیٹلائٹ تھی، جو انہیں یہ معلومات مل رہی تھیں۔

بھارتی انفلونسرز نے فیک نیوز اور سنسنی خیز خبریں پھیلانے پر بھارتی میڈیا کے اس اقدام کو شرمناک قرار دیا۔

بھارتی انفلونسرز نے کہا کہ بھارتی چینلز نے مختلف غلط ویڈیوز چلا کر اپنی عوام کو گمراہ کن معلومات فراہم کیں۔

بھارتی انفلوئنسر نے فیکٹ چیک کے ذریعے بھارتی میڈیا کی پھیلائی گئیں فیک نیوز کی سچائی ویڈیوز کے زریعے عوام تک بھی پہنچائیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید