• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کا خطاب جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف تھا، فرانسیسی اخبار

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے گزشتہ روز کا خطاب دراصل جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف تھا۔ 

فرانسیسی اخبار لی مونڈے کی 13 مئی کی اشاعت میں چھپنے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے انھوں نے پڑوسی ملک کی طرف پھر جنگجویانہ لہجہ اپنایا جو کہ انتہاپسندوں کو یقین دلانے کا ایک طریقہ تھا کہ انکے کیا ارادے ہیں۔ ‎

اپنے خطاب میں مودی نے قوم کو بتایا کہ انھوں نے پڑوسی کے خلاف تعزیری کارروائی صرف معطل کی ہے۔ 

اخبار کے مطابق ‎دونوں ہمسایہ ممالک کی کشمیر پر کئی بار جنگیں ہوچکی ہیں۔ ‎مغربی طاقتوں کو ان دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان تنازع پر تشویش ہے، کیونکہ ایسی جنگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ 

اخبار کے مطابق سیز فائر کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں اور ثالثی کی تجویز پیش کی ہے، جس کا پاکستان نے تو خیر مقدم کیا، لیکن بھارت اسے ماننے سے انکار کرتا ہے اور کہتا ہے کہ کشمیر صرف دو طرفہ بات چیت کا معاملہ ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید