لاہور (آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے گھر کے باہر سے رکاوٹیں نہ ہٹانے پر ڈائریکٹر ایل ڈی اے کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز کی رہائشگاہ کے باہر سے رکاوٹیں نہ ہٹانے کیخلاف درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ حمزہ شہباز کی رہائشگاہ کے باہر رکاوٹیں مکمل طور پر نہیں ہٹائی گئیں۔