• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوڈانی جھیل سےآٹھ سالہ بچی کی دلچسپ دریافت

سوڈان میں ایک آٹھ سالہ بچی نے جھیل میں تیراکی کے دوران دلچسپ دریافت کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ساگا وانسک نامی 8 سالہ بچی جھیل میں تیراکی کر رہی تھی کہ اسے کوئی چیز ملی ، اس نے اسے غور سے دیکھا تو اسے معلوم ہوا کہ اس کے ایک سرے پر ہینڈل ہے جبکہ اس کا دوسرا سرا نوکیلا ہے جس پراسے گمان ہوا کہ یہ تو ایک تلوارہے۔

بچی تلوار لے کر پانی سے باہر  آئی اور اپنے والد کواس کے بارے میں بتایا۔بچی کے والد نے بھی تلوار کو غور سے دیکھا تو وہ انہیں بھی  غیر معمولی لگی۔

ساگا وانسک کے خاندان نے ماہرین آثار قدیمہ سے رابطہ کیا جنہوں نے اسےدیکھتے ہی کہاکہ یہ ایک قابل ذکر اور بہت حیرت انگیز دریافت ہے ۔

تلوار کو مقامی میوزیم میں جگہ دی گئی ہے جہاں کے ماہرین کو یقین ہے کہ یہ تقریبا 1500 سال قدیم ہے۔

ماہرین نے اس دلچسپ دریافت پر تحقیق کا آغاز کر دیا ہے جس کےمکمل ہونے کے بعدہی اس کی حتمی عمر اور تاریخ کا پتہ چل سکے گا۔

تازہ ترین