لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں اچانک جھونپڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں متعدد جھونپڑیاں جل گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق میاں پلازہ جوہر ٹاؤن کے عقب میں آباد جھونپڑیوں میں تیز ہواؤں کے باعث اچانگ آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں متعدد جھونپڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔
ریسکیو عملے کے پہنچنے سے قبل علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف رہے، تاہم ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم جھونپڑیوں میں موجود بیشتر سامان جل کر راکھ ہو گیا۔