• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو غیرملکی طلبا کو داخلہ دینے سے روک دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو بین الاقوامی طلبہ کو داخلہ دینے سے روک دیا۔

امریکی اخبار کے مطابق سیکریٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی کرسٹی نوم نے یونیورسٹی کو خط میں ٹرمپ انتظامیہ کے اقدام سے آگاہ کردیا ہے۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے یہ اقدام ہوم لینڈ سیکیورٹی کی یونیورسٹی میں جاری تفتیش کے لیے کیا جارہا ہے۔

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ اور وزیٹر ایکسچینج پروگرام سرٹیفیکیشن ختم ہوگئی ہے۔

حکام  کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی غیرملکی طلبہ کو داخلہ نہیں دے سکتی، یونیورسٹی کو زیر تعلیم غیرملکی طلبہ کو ٹرانسفر کرنا ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید