• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعد رفیق، ثنااللہ زہری،منظور وسان نیب کے ریڈار پر

قومی احتساب بیورو( نیب ) نے سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری سمیت مزید 9 انکوا ئر یوں  کی منظوری دے دی ہے ۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہواجس میں بورڈ نے 9انکوائریوں کی منظوری دی ۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں جن افراد کے خلاف انکوائریوں کی منظوری دی ،ان میں خواجہ سعد رفیق ،میاں منظور احمد وٹو،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری ،سندھ کے سابق وزیرمنظور وسان اور سابق ایم این اے افتخار گیلانی شامل ہیں۔

نیب اعلامیے کے مطابق اجلاس میں 22 تحقیقات کی منظوری بھی دی گئی جن میں اسحاق ڈار ،انوشے رحمٰن جیسےسابق وفاقی وزراء،پی ٹی اے کے سابق چیئرمین اسماعیل شاہ اور سابق چیئرمین سی ڈی اے کامران قریشی شامل ہیں۔

قومی احتساب بیورو کا کہنا ہے کہ تمام تحقیقات الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں اور نیب متعلقہ افراد سے قانون کے مطابق ان کا مؤقف معلوم کرے گا۔

تازہ ترین