• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں پریڈ کے دوران خاتون کا جوتا اُتر گیا


فوج مین ڈسپلن اور نظم و ضبط کی اہمیت سے کون انکار کر سکتا ہے تاہم بعض اوقات اچانک ایسے واقعات پیش آتے ہیں کہ اہلکار مکمل بے بس دکھائی دیتے ہیں ۔ چین کے ملٹری ٹریننگ اسکول میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جب خاتون فوجی اہلکار کا پریڈ کے دوران جوتا اُتر گیا۔

دیگر اہلکاروں کے ساتھ پریڈ فارمیشن میں ڈسپلن کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے خاتون نے عقلمندی کا مظاہرہ کیا اور مارچنگ کے انداز میں ہی مسلسل آگے بڑھتے ہوئے جوتے تک پہنچی اور کمال صفائی سے رُکے بغیر جوتادوبارہ پہن لیا ۔

خاتون کی مہارت کو انٹرنیٹ پر بھی خوب سراہا گیااور ویڈیو کو ہزاروں بار دیکھا گیا ۔

تازہ ترین