لندن ( نیوز ڈیسک ) روزانہ دو کپ کافی پینے والے مردوں میں باپ بننے کے امکانات دگنے ہو جاتے ہیں۔ ٹیلی گراف کے مطابق یومیہ 2 کپ کافی پینے والے مردوں میں اپنی پارٹنرز کو حاملہ کر نے کے مکانات دگنے ہو جاتے ہیں۔بچے کے خواہش مند 500 جوڑوں کی ایک نئی سٹڈی کے مطابق ایک جوڑے کے جنسی عمل سے ایک ہفتہ قبل کیفین کے استعمال سے نطفہ ٹھہرنے کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ڈینیور میں منعقدہ امریکن سوسائٹی فار ری پروڈکٹیو میڈیسن کی سالانہ کانفرنس میں پیش کی گئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کیفین استعمال کرنے والے مردوں کی پارٹنرز میں حاملہ ہونے کے امکانات دگنے ہو جاتے ہیں۔تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ بیضہ ریزی سے قبل یا بعد میں الکوحل پینے والی خواتین میں حمل کقا قیام مشکل ہو جاتا ہے۔امریکن نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سے تعلق رکھنے والے سٹڈی کے مضنف ڈاکٹر سنی ممفورڈ نے کہا ہے کہ ہم خواتین پر تحقیق کے نتائج دیکھ کر کسی حد تک حیران ہوئے تھے حالانکہ مردوں پر تحقیق کیفین کے استعمال اور ان کی زرخیزی پر اثرات ظاہر کرتی ۔