• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار کے تحفظات دور کیے جائیں گے، فیصل سبزواری

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ رابطہ کمیٹی نے اب تک فاروق ستار کا استعفا منظور نہیں کیا، اُن کے تحفظات دور کئے جائیں گے، 95 فیصد کارکنوں اور ذمے داروں کو پرانی پوزیشن پر بحال کیا جاچکا ہے،ایم کیو ایم کے انٹراپارٹی الیکشن 2020 میں ہوں گے۔

بہادرآباد مرکز پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا جس میں فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر بات کی گئی۔ اجلاس کے بعد سینئر رہنما فيصل سبزواری نے میڈیا کو بتایا کہ فاروق ستار کے تحفظات کو دور کریں گے، چند روز ميں وفد فاروق ستار سے ملاقات کرے گا۔

اس موقع پر خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے اندر بہترین تبدیلی آرہی ہے۔ اب انٹرا پارٹی انتخابات اکتوبر 2020 کو ہوں گے۔

متحدہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کو یقین دلایا تھا کہ ان کے ساتھیوں کو 5 فروری کی پوزیشن پر لائیں گے اور 95 فیصد کارکنوں اور ذمے داروں کو ان کی پوزیشن پر بحال کیا جاچکا ہے۔ 

تازہ ترین