• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے بہادر آباد سے وزیر اعلیٰ ہاوس کے ڈپٹی سیکریٹری عبدالشکور کی سرکاری گاڑی چھین لی گئی۔

پولیس کے مطابق وزیراعلیٰ ہائوس کے ڈپٹی سیکریٹری کی سرکاری گاڑی اس وقت چھینی گئی جب عبدالشکور کا ڈرائیوران کے بیٹے کو کوچنگ سینٹر چھوڑنے آیا تھا ۔

پولیس کے مطابق اسلحہ کے زور پر 3 ملزمان ٹویوٹا کرولا جی ایس اے 720 چھین کر فرار ہوگئے،ابتدائی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ میئر کراچی وسیم اختر کی سرکاری گاڑی بھی چھینے جانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

ڈیفنس خیابان بخاری میں ملزمان میئر کراچی کی سرکاری گاڑی اسلحے کے زور پر چھین کر فرار ہو گئے تھے تاہم واقعے کے وقت میئر کراچی گاڑی میں موجود نہیں تھے۔

گزشتہ دو سال کے دوران کراچی میں سرکاری گا ڑیاں چھینے جانے کے 64 واقعات پیش آئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ 2017 اور 2018 کے دوران 25 سرکاری گاڑیاں چوری اور 39 گاڑیاں چھینی گئیں ہیں جب کہ گزشتہ ماہ سے اب تک 4 سرکاری گاڑیاں چھینی گئی ہیں۔

تازہ ترین