• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹرز کی ویب سائٹ پر ہیکرز کی حملے کی کوشش

ضمنی انتخاب میں ووٹنگ کے لئے بیرون ملک مقیم ووٹرز کےلیے بنائی گئی ویب سائٹ پر ہیکرز نے حملے کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق ہیکرز کی جانب سے ویب سائٹ پر بیک وقت 10ہزار سے زائد حملے کیے گئے۔

نادرا حکام نے اوور سیز ویب سائٹ پر حملوں کو ناکام بنا دیا،سات گھنٹے تک پولنگ کے دوران ایک مرتبہ بھی ویب سائٹ ڈاؤن نہیں ہوئی۔

ڈی جی آئی ٹی خضر عزیز کا کہنا ہے کہ لوڈ کے باعث ویب سائٹ سست ہوئی تھی، جو معمول کی بات ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کامیابی سے چل رہی ہے ۔

تازہ ترین