• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران غربت کے خاتمےکے بجائے کرپشن کےطریقے ایجاد کررہے ہیں، ایازپلیجو

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سندھ میں کرپشن، میرٹ کی خلاف ورزی اور زراعت کو تباہ کرکے غربت میں اضافہ کردیا گیا 72 فیصد گیس اور 40فیصد بجلی دینے والا جی ڈی پی کے 33فیصد اور ٹیکس میں 68 فیصد سندھ دیتا ہے، 2بڑی بندرگاہیں، 750 کلو میٹر لمبی ساحلی پٹی، دنیا کا نمبرون کوئلے کے ذخائر ہونے کے باوجود سندھ کے نوجوان بیروزگاری کے ہاتھوں تنگ ہوکر خودکشی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو احساس نہیں ہے، حکمران غربت، بھوک، بدحالی اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے منصوبہ بندی کرنے کے بجائے روزانہ کرپشن کے نئے نئے طریقے ایجاد کررہے ہیں، وفاقی حکومت سندھ کو پاکستان کا حصہ نہیں سمجھتی، ان کے منصوبے صرف خیبرپختونخواہ اور پنجاب کیلئے ہیں، بے پناہ قدرتی دولت سے مالا مال سینٹرل ایشیاءکا سمندری گیٹ وے ہونے کے باوجود سندھ تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر آسائش سے محروم ہے۔

تازہ ترین