• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں 21فیصد بچوں کا وزن تشویشناک حد تک کم

بھارت میں 21 فیصد بچے کم وزنی کا شکار ہیں، اپنے قد کی مناسبت سے ان بچوں کا وزن انتہائی کم ہے۔

بھارت کے مقابلے میں دنیا میں سب سے لاغر بچے جنگ زدہ جنوبی سوڈان میں پائے جاتے ہیں، یہ بات بھوک کے امسالہ عالمی اشاریے میں سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں 5سال سے کم عمر بچوں میں ہر 5 میں سے 1 بچہ لاغر ہے یعنی اپنے قد کے حساب سے اُن کا وزن تشویشناک حد تک کم ہے ، یہ بات بچوں میں انتہائی غذائی قلت کی عکاس ہے۔

گلوبل ہنگر انڈیکس 2018 میں 119 ملکوں میں سے بھارت کیا درجہ 103 ہے جہاں انسانوں میں بھوک کی حد کو سنگین قرار دیا گیا ہے، پچھلے سال کے مقابلے میں بھارت کی درجہ بندی میں تین درجوں کی کمی آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھوک کی حد کا تعین کرنے کے لیے 4 اہم اشاریوں کو ملحوظ رکھا جاتا ہے ، ناکافی غذا ، قد کے مقابلے میں وزن ، عمر کے مقابلے میں کم قد کا ہونا اور پانچ سال سے کم عمر بچوں میں شرح اموات۔

تازہ ترین