• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں 6کروڑ کی کرپشن کے کیس میں پیشرفت

نیشنل ہائی وے اتھارٹی ( این ایچ اے) میں 6 کروڑ کی کرپشن کے کیس میں پیشرفت ہوئی ہے ،نیب نے سابق اسسٹنٹ ٹریژری آفیسر کو حراست میں لے لیا ہے ۔

نیب ذرائع کے مطابق سابق اسسٹنٹ ٹریژری آفیسر محمد اسماعیل کو گرفتار ڈائریکٹر این ایچ اے کی نشاندہی پر حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم محمد اسماعیل جعلی دستخطوں کے ذریعے رقوم منتقلی میں ملوث رہا، ملزم کو کل جسمانی ریمانڈ کے لیے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے 4ملزمان کو بہاولپورتارحیم یارخان روڈ توسیعی منصوبے میں مالی کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا تھا، تحقیقات میں ملزمان کی ملی بھگت سے زمین خریداری کے لیے بوگس اکاؤنٹس میں 6کروڑ روپے سے زائد منتقل کئے جانے کا انکشاف ہوا۔

ذرائع کے مطابق چاروں گرفتار ملزمان 22اکتوبر تک نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

تازہ ترین