• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش ، میڈیا قوانین کے نفاذ پر صحافیوں کا احتجاج

ڈھاکا (جنگ نیوز) بنگلہ دیش کے صحافیوں نے گزشتہ روز نئے قانونی بل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس نئے قانون کو پارلیمان نے 19 ستمبر کو منظور کیا تھا ۔ جس کے تحت جارحانہ یا خوف زدہ کر دینے والی رپورٹوں پر کسی صحافی کو 3 برس قید کی سزا سنائی جا سکے گی ۔ اس کے علاوہ فرقہ واریت یا نسلی بنیادوں پر تفریق پیدا کرنے سے متعلق اطلاعات پر کسی شخص کو 10 برس تک قید کی سزا سنائی جا سکے گی ۔ اس کے علاوہ اس قانون کے تحت پولیس کو بغیر عدالتی احکامات کے کسی فرد کو شک کی بنیاد پرحراست میں لینے یا تلاشی لینے جیسے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں ۔
تازہ ترین