• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ایم اے کے صدرفضل الرحمٰن کی گاڑی کو حادثہ،3پولیس اہلکاروں سمیت 7افراد زخمی

بنوں(مانیٹر نگ سیل) ایم ایم اے کے صدر مولانا فضل الرحمنٰ کا قافلہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں3پولیس اہلکاروں سمیت 7افراد زخمی ہوگئے جبکہ مولانا فضل الرحمان کی گاڑی ٹرک کے نیچے آنے سے بال بال بچ گئی اور ان سمیت گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بنوں سے اسلام آباد آرہے تھے کہ اچانک کرک تنگوڑی چوک کے قریب انڈس ہائی وے پر قافلے میں شامل پولیس گاڑی مسافر بس سے ٹکرا گئی۔ اس دوران مولانا فضل الرحمن کی تیز رفتار گاڑی بھی حادثے کی شکار گاڑیوں سے ٹکرائی اور اس دوران وہ بس کے نیچے آنے سے بال بال بچ گئی۔
تازہ ترین