• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام نے حکومتی پالیسیوں کو یکسر مستر د کر دیا ہے، میاں عثمان

لاہور( خصوصی نمائندہ)ضمنی انتخابات میں عوام نے حکومتی پالیسیوں کو یکسر مستر د کر دیا ہے ،عمران خان اپنے اعلان کے مطابق مشکوک نتائج والے حلقے کھولیں ان کے نتائج بھی ضمنی انتخابات سے مختلف نہیں ہوں گے ، معاشی استحکام کیلئے زبانی جمع خرچ کی بجائے سوچ بچار سے پائیدار فیصلے کرنا ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) لاہور مشاورتی کونسل کے ممبر میاں عثمان اور تاجر ونگ کے رہنما چوہدری عامر صدیق نے ضمنی انتخابات میں کامیابی کی خوشی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی کامیابی کی خوشی میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔
تازہ ترین