• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی افراد کے تمام مسائل حل کرینگے ‘ رابعہ بصری

پشاور(سٹی رپورٹر) ایم پی اے رابعہ بصر ی نے کہا ہے کہ سپیشل پرسن کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے اور بحیثیت مسلمان بھی ہمارافرض ہے کہ ہم انکی خدمت کریں اور انہیں معاشرے کا مفید شہری بنائیں۔ وہ نابینا افراد کی سفید چھڑی کے تحفظ کے عالمی دن کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار سے خطاب کر رہی ہیں جس میں ڈسٹرکٹ ممبر و چیئرمین سوشل ویلفیئر محمد رضا ‘سوشل ویلفیئر کے افسران اور نابیناافراد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے رابعہ بصر ی نے کہا کہ ملازمتوں میں خصوصی افراد کے دو فیصدکوٹے کو تین فیصد کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ اس موقع پرانہوں نے نابینا افراد میں گھڑیاں اور سفید چھڑیاں بھی تقسیم کیں اور نابینا افراد کیلئے 20 ہزار روپے نقد انعام کااعلان بھی کیا ۔
تازہ ترین