• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹس ایپ فیچر ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ میں بڑی تبدیلی

مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ فیچر میں بڑی تبدیلی متعارف کرائی ہے۔

واٹس ایپ نے یہ فیچر گزشتہ برس متعارف کروایا تھا، جس کے ذریعے ابتدا میں صارفین اپنے پیغامات کو 7 منٹ کے اندر ڈیلیٹ کرسکتے تھے، بعد میں ان پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ بڑھاکر ایک گھنٹہ، 8 منٹ اور16 سیکنڈز تک کردیا گیا تھا۔

اس فیچر میں تازہ اپ ڈیپ کے مطابق اگرکسی صارف نے پیغام بھیجنے کے بعد ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘کا آپشن استعمال کیا ہے، لیکن پیغام وصول کرنے والے کو فون سوئچ آف ہونے یا کسی بھی وجہ سے 13 گھنٹے، 8 منٹ اور 16 سیکنڈز کے اندر میسج منسوخی کی درخواست نہیں ملی تو وہ پیغام ڈیلیٹ نہیں کیا جاسکے گا۔ 

تازہ ترین