• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا کی بدولت میں آج یہاں ہوں، مکمل سپورٹ کرینگے، وزیراعظم عمران

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر میڈیا نہ ہوتا تو میں آج یہاں نہ ہوتا، میڈیا کی بدولت میں آج یہاں ہوں ، ہم میڈیا کو مکمل سپورٹ کریںگے، وزیرِ اعظم نے یہ بات گزشتہ روز آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی( اے پی این ایس ) کے وفد سے ملاقات میں کہی ۔ ملاقات میں وزیرِ اطلاعات فوادچوہدری، معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی، سینیٹر فیصل جاوید، سیکرٹری اطلاعات شفقت جلیل بھی موجود تھے ۔ اے پی این ایس کے وفد نے وزیرِ اعظم کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ وفد نے وزیرِ اعظم کو اخباری صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سابقہ ادوار کے جمع شدہ میڈیا کے بقایا جات کی ادائیگیوں کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ اخباری صنعت کی مشکلات حل کی جا سکیں، جمہوریت کے فروغ، گڈ گورننس، شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے اور عوام الناس کو آگاہی فراہم کرنے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے اور اس ضمن میں حکومت کی جانب سے میڈیا کو مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی، وزیرِ اعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کے نظریے کو عوام تک پہنچانے اور اس کو کامیاب کرانے میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

تازہ ترین