• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے عوام پر گیس کے بعد بجلی بم بھی گرادیا، ایم کیو ایم

کر اچی ( اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے حق پر ست اراکین سندھ اسمبلی نے وفاقی حکومت کی جانب سے 4روپے بجلی کے نرخ میں اضافے کو گیس بم کے بعد بجلی مہنگائی بم قراردیتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کی ز ندگی ان اقدامات سے اجیرن ہورہی ہے ۔ اراکین سندھ اسمبلی ایم کیو ایم پاکستان نے کہاکہ نئی حکومت کے حوالے سے عوامی توقعات یہ تھی کہ انھیں قیمتوں میںرعایت اورعوام دوست اقدامات ملیں گے لیکن اسکے بر خلاف حکومت کے آنے کے پچاس روز کے اندر ہی بجلی ، گیس اور ایل پی جی کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ ہو چکا ہے جس سے روز مرہ کی اشیا قیمتوں میں اضافہ ہوناناگزیر ہے ۔
تازہ ترین