• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی میں 37 سال غلط سمت میں نماز کی ادائیگی

ترکی کی ایک مسجد میں نمازی 37 سال تک غلط سمت میں نماز ادا کرتے رہے، نئے امام نے غلطی کی نشاندہی کی۔

ترکی کی میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبہ ارٹون کے ایک گاؤں میں گزشتہ سال تعینات ہونے والے نئے امام عیسٰی کایا نے اس غلطی کو نوٹ کیا اور مقامی مفتی سے مشورہ لینے کا فیصلہ کیا۔

اس کے بعد حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ سن 1981 میں مسجد کی تعمیر کے وقت اس کی محراب بنانے میں غلطی ہوئی ہے۔

دوسری جانب نمازیوں کی غلطی کی نشاندہی پر مثبت رائے کا اظہار کیا گیا۔

تازہ ترین