• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو گیم’ ریڈ ڈیڈ؛ ریڈیمپشن 2 ‘کا ٹریلر جاری


ایکشن کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ نئی ویڈیو گیم "ریڈ ڈیڈ؛ ریڈیمپشن2 " کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

امریکا کی ویڈیوگیم کمپنی کی تیار کرد ہ مار دھاڑ اور سنسنی سے بھرپور اس ویڈیوگیم میں ایسے کاؤ بوائے فائٹرز موجود ہیں جواپنے مخصوص انداز میں خطرات کا سامنا کرتے نظر آرہے ہیں۔

ریڈ ڈیڈ گیم سلسلے کی اس نئی کڑی میں کئی مِشن اور ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں جس میں نہ صرف گزشتہ حصے سے زیادہ ایکشن شامل ہے بلکہ کئی نئے کردار بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔

ہتھیاروں سے لیس ذہین کاؤ بوائز اور اہداف کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم رواں سال26اکتوبر کو لانچ کر دی جائیگی ۔

تازہ ترین