• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ویمنز فٹبال چیمپئن شپ: ماریہ اور شمائلہ کی ہیٹ ٹرک

قومی ویمنز فٹبال چیمپئن شپ میں رائل ا یگلز نے اسلام آباد کو 0-4 سے اور پنجاب نے ینگ رائزنگ اسٹار کو4-0 سے ہرا دیا۔ ماریہ اور شمائلہ نے شاندار ہیٹ ٹرکس کی۔

لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں رائل ایگلز کی طرف سے ماریہ خان نے آٹھویں اور 26 ویں منٹ میں گول کیا۔

وقفے سے قبل شاہدہ نے گول کرکے ٹیم کا اسکور3-0 کیا۔ انجری ٹائم میں ماریہ خان اپنا تیسرا گول کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

میچ کے مہمان خصوصی نصراللہ وڑائچ تھے جنہوں نے میچ کے اختتام پر کامیاب ٹیم کو مبارک باد دی۔

ماڈل ٹاؤن فٹبال اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں پنجاب کی جانب سے لیلی خوشبو نے چوتھے منٹ میں ٹیم کا پہلا گول کیا۔ شمائلہ احمد نے دو منٹ بعد ہی اسکور 0-2 کر دیا۔

دوسرے ہاف میں بھی پنجاب کی ٹیم نے اپنا دبائو برقرار رکھا اور شمائلہ نے تیسرا گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل۔

کھیل کے آخری لمحات میں ردا نے گول کرکے ٹیم کو 4-0 کی فتح دلوائی۔

تازہ ترین