مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اقتصادی پالیسیوں نے عوام کی چیخیں نکال دیں،گیس و بجلی کی قیمت میں تاریخی اضافہ کیا گیا۔
ناروال میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن کے دونوں میں ریلیف دینے کی بات کرنے والوں نے عوام پر مہنگائی کا پہاڑ گرادیا ہے ۔
ان کا کہناتھاکہ کسی بچے کو کھلونا مل جائے تو وہ اسے الٹا سیدھا کر دیکھتا ہے اور سوچتا ہے کہ اسے چلانا کیسے ہے،موجودہ حکومت کا معاملہ بھی ایسا ہی ہے۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں خزانہ خالی ہے میں پوچھتا ہوں کونسی حکومت کہتی ہے کہ خزانہ بھرا ہوا ملا؟ہم نے انہیں ہنستا بستا پاکستان دیا،جس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ زیرو تھی ، دہشت گردی کا خاتمہ ہوچکا تھا۔
احسن اقبال نے کہا کہ ہماری حکومت کے خلاف 18 ماہ تک پاناما کے نام پر سیاسی تھیٹر لگایا گیا،اس سازش میں عمران خان پیش پیش تھے، ہمارے لیے پھندا لگانے والےآج اس میں خود تڑپ رہے ہیں۔