• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’عمران خان انہیں خوش کرناچاہتے جو کبھی خوش نہیں ہوتے‘

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نےکہا ہے کہ عمران خان انہیں خوش کرنا چاہتے ہیں جو کبھی خوش نہیں ہوتے۔

لاہور کےعلاقے چوہنگ خورد میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کوکہا ہے کہ ملک کے لئے آپ کی پالیسیاں اور سی پیک کے متعلق رویہ ٹھیک نہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آپ کا گھر نقشے کے بغیر بنے تو ریگولرائز ہونا چاہیے اور غریب کا گھر مسمار ہو، یہ کیسا انصاف ہے؟ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی آپ کو گِرانا نہیں چاہتی۔

ن لیگی رہنماکا کہنا تھا کہ ملکی سیاست کو اونچی دیواروں سے نکال کر کوچہ و بازار میں لانا پڑے گا، جب تک ملک کی سیاست میں عام آدمی شراکت دار نہیں بنے گا ،ملک ٹھیک نہیں ہوگا۔

تازہ ترین