آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر22؍ جمادی الثانی 1441ھ 17؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

دورہ سعودی عرب، وزیر اعظم کانفرنس میں شرکت کرینگے

وزیراعظم عمران خان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر خزانہ اسد عمر کے ہمراہ آج دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں 23 اکتوبر سے ’مستقبل کے سرمایہ کاری اقدامات‘ پر 3 روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کو دورے کی دعوت شاہ سلمان بن عبد العزیز نے دی ہے اور وزیراعظم کانفرنس میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور معاشی مواقع پر روشنی ڈالیں گے۔

وزیراعظم اپنے آئندہ 5 سالہ وژن سے دنیا کو آگاہ کریں گےاور وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہشمند کاروباری شخصیات سے بھی ملیں گے۔

عمران خان، شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

سعودی عرب میں منعقدہ سرمایہ کاری کانفرنس میں 90 ممالک سے 3ہزار 800 مندوب شرکت کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید