ملتان(سٹاف رپورٹر) بہاولپور بائی پاس پر 19 سالہ لڑکی نیم بے ہوشی کی حالت میں ملی ہے،اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اوراس کے والد سے بھی رابطہ کر لیا ہے تھانہ ممتاز آباد کے مطابق لڑکی کانام ماریہ دختر طارق ہے جو گھر سے ناراض ہوکر نکلی تھی اور نیند کی گولیاں کھائی ہوئی تھی، لڑکی کے والد نے بتایا ہے کہ لڑکی کو مرگی کے دورے پڑتے ہیں۔