• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اُلٹی گنگا بہنے کا محاورہ پرانا ہو گیا, اب اُلٹی آبشاریں بہنے لگی ہیں


بھارت میں تند و تیز طوفانی ہواؤں نے آبشار کو اُلٹا بہنے پر مجبور کر دیا۔

اُلٹی گنگا بہنے کا محاورہ تو آپ نے اکثر سُنا ہو گا لیکن بھارت میں طوفانی ہواؤں نے400فٹ اونچی آبشار کو اُلٹا بہنے پر مجبور کردیا ہے۔ Amboli وادی میں تندو تیزطوفانی ہواؤں کی وجہ سےبلندی سے بہتا پانی اُلٹا بہتا دکھائی دیا تو دیکھنے والوں کی حیرت کی انتہا نہ رہی جو اس منظر کو زندگی میں پہلی بار ہونے والا واقعہ قرار دیتے رہے۔

اس موقعے پر وہاں موجود لوگ ویڈیو بھی ریکارڈ کرتے رہے اورتیز طوفانی ہواؤں کی وجہ سے پانی کے مخالف سمیت میں بہنے کے نظارے سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے۔

تازہ ترین