• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سے آزربائیجان کے جنرل گلیوف کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آزربائیجان کے اسٹیٹ بارڈر سروس کے چیف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی پیشہ ورانہ امور،علاقائی امن واستحکام اورسیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آذربائیجان کے چیف آف اسٹیٹ بارڈرسروس کرنل جنرل ایلچن گلیوف نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آزبائیجان کے چیف آف اسٹیٹ بارڈرسروس نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔

جنرل گلیوف نے جی ایچ کیو آمد پر یادگارشہداء پرپھول چڑھائے، پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

تازہ ترین