• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ہوں پاکستان کے قانون کے مطابق میں چل رہا ہوں،زلفی بخاری

کراچی ( ٹی وی رپورٹ) معاون خصوصی وزیراعظم برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں ایک پاکستانی ہوں پاکستان کے جو قانون ہیں اس کے مطابق میں چل رہا ہوں اس وقت بھی جب میں عمرے پر تھامیں واپس آیامیں نے اپنا بلیک لسٹ کا مقدمہ عدالت کے ذریعے لڑا اورجیتا ۔ عمران خان نے یہ ثابت کیا ہے کہ جب بھی مشکل وقت آیا ہے بطور خاص پاکستان کے حوالے سے وہ ہمیشہ کامیاب ہوئے ہیں آپ کو فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ جتنی محنت وہ کررہے ہیں انشاء اللہ اس کے نتائج بھی آپ کے سامنے آئیں گے۔زلفی بخاری نے کہا کہ جہاں تک ڈیم کی بات ہے ڈیم ایک فنڈ ریزنگ ہے پوری قوم انتخابات سے ابھی ابھی گزری ہے پھر بھی میں سمجھتا ہوں اچھا رد عمل ہے اس میں مزید ہم مارکیٹنگ کرسکتے ہیں۔میرا کام باہر سے سرمایہ کار لے کر آنا ہے۔ پاکستان میں بھی منافع بخش مواقع ہیں ۔
تازہ ترین