• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں ٹریفک کیلئے مربوط پالیسی کا جلد اعلان کیا جائے،بلوچستان بس فیڈریشن

کوئٹہ(پ ر)کوئٹہ شہر میں ٹریفک کا رش خطرناک حد تک بڑھتا جا رہا ہے ریگ ریگ کر چلنا ٹرانسپورٹ کا روز کا معمول بن گیا ہے عدم توجہی کی وجہ سے اب گاڑی چلانا ناگزیر ہوتا جا رہا ہے میر سعید جان لہڑی اور حاجی اختر جان کاکڑ نے مشترکہ بیان میں کہا جہاں تک ہم سمجھتے ہیں جگہ جگہ ٹرانسپورٹ جام رہنا جس کے محرکات میں ناقص انفراسٹرکچر کے علاوہ انسانی غلطیاں بھی کارفرما ہیں عموماً ٹریفک کے حادثات کےپیچھے تیز رفتاری ٗڈرائیوروں کا اناڑی پن ٗجلد بازی اور انجینئرنگ کی عدم دستیابی ہے جس سے عوام اور ٹرانسپورٹرز میں مایوسی پھیلتی جا رہی ہے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئٹہ شہر کےلئے مربوط پالیسی کا جلداعلان کیا جائے شہر میں انڈر پاس اور برجز بنانے کےلئے ماہرین کی مدد حاصل کی جائے اگر جلد سے جلد شہر کی بڑھتی ہوئی ٹریفک کےلئے عملی کام نہ کیاگیا تو کوئٹہ شہر صبح سے شام تک جام رہے گا اورپیدل چلنا محال ہو گا۔
تازہ ترین