• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا پنجاب حکومت کے معاملات پر پرویز الٰہی سے رابطہ

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی اور صوبے کے معاملات میںتعاون پر چوہدری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اتحادی حکومت کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

عمران خان نے اسپیکر پرویز الٰہی کو پنجاب کا بجٹ احسن طریقے سے پیش کرنے اور منظور کرانے پر مبارک باد دی اور کہا کہ تبدیلی کے سفر میں میری مکمل سپورٹ آپ کے ساتھ ہے،میری خواہش ہے کہ پنجاب میں مل کر تبدیلی کے عمل کو آگے بڑھائیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات سے ایک وفد آرہا ہے ،میں خود چین بھی جارہا ہوں،ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

پرویز الٰہی کا کہناتھاکہ وزیراعظم صاحب آپ کو پنجاب سے مزید اچھی خبریں ملیں گی، آپ کا دورہ سعودی عرب کامیاب رہا ،ملک آپ کی سربراہی میں ترقی کرےگا۔

تازہ ترین