• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ہالی ووڈ اینیمیٹڈ فینٹیسی فلم ڈمبو (Dumbo) کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ٹم برٹن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم ’ڈمبو ‘کی کہانی ایک ایسے سرکس کے معروف فنکار کے گرد گھوم رہی ہے جسے ایک ہاتھی کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے اور اس ہی دوران اس پر یہ انکشاف ہوتا ہے ہاتھی اْڑنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں کولن فیرل،مائیکل کیٹن،ڈینی ڈیویٹو،ایوا گرین،ایلن آرکن،جوزف گیٹ اور نیکو پارکر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

جسٹن اسپرنگر اور ایہرن کروگر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم والٹ ڈزنی پکچرز کے بینر تلے 29مارچ 2019کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین