• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیژر لیگس فٹ بال: ہزارہ یونائیٹڈ، بسم اﷲ اور نارتھ ینگززکی کامیابی

ہزارہ یونائیٹڈ کے محمد حکیم اور ڈی آئی ڈی کے عبدالرحمن نے لیژر لیگس انٹرکلب ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ رک سمیت 4,4گول اسکور کئے۔ ہزارہ یونائیٹڈ، بسم اﷲ اسپورٹس اور نارتھ ینگزز نے لیژر لیگس انٹرکلب ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچوں میں کامیابی حاصل کرلی۔

لیژر لیگس کے زیراہتمام ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز سکسٹین اسٹار گرائؤنڈ پر ہوا۔ افتتاحی روز 8گروپ میچز کھیلے گئے۔ لیژر لیگس کے ایریا منیجرکراچی ریاض احمد کے مطابق ایونٹ میں 24ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جنہیں 3,3کے 8گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ کی ٹاپ ٹیم کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی۔20-20منٹ کے دو دورانیہ پر مشتمل ایونٹ کے میچز ہر اتوار کو کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کی فاتح کو 7ہزار، رنر اپ کو 3ہزار روپے کیش کے علاوہ پلیئرآف دی ٹورنامنٹ‘ ٹاپ اسکورر اور بیسٹ گول کیپر کو ایک ایک ہزار روپے کا کیش ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔گروپ اے میں کھیلے گئے پہلے میچ میں رئیل اسٹار کو پارک ویو کے خلاف 3-1کی سبقت حاصل ہوئی۔ گروپ ’ایف‘ میں ہزارہ یونائیٹڈ اور آر ایف یونائیٹڈ کے مابین مقابلہ یکطرفہ ثابت ہوا ۔

ہزارہ یونائیٹڈ کو حریف ٹیم پر 7-0کی واضح برتری حاصل ہوئی۔محمد حکیم نے ہیٹ ٹرک سمت 4گول اسکور کئے جبکہ عباس علی، ایس ایم مہدی اور عارف حسین نے ایک ایک گول اسکور کیا۔گروپ ’جی‘ میں ڈی آئی ڈی اور تاج سینٹرکا مقابلہ بھی یکطرفہ رہا اورڈی آئی ڈی کو 4-0کی آسان فتح حاصل ہوئی۔ فاتح ٹیم کے اسٹرائیکر عبدالرحمن نے مقابلے کے تمام گول اسکورکرکے ہیٹ ٹرک بنانے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔ پہلے راؤنڈ کے آخری میچ میں گروپ ’ایچ ‘ کا مقابلہ 1-1گول سے برابر رہا۔

تازہ ترین