• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشن پرواز پر نکلے فخر عالم روسی ایئرپورٹ پر گرفتار

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) دفتر خارجہ نے دنیا کا چکر لگانے کی غرض سے مشن پرواز پر نکلے پاکستانی گلوکار، اداکار اور میزبان فخر عالم کا ویزہ ایکسپائر ہونے کی بناء پر انہیں روس کے ایئرپورٹ پر حراست میں لیے جانے کا نوٹس لے کر پاکستانی سفارت خانے کو گلوکار کی مدد کی ہدایت کردی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ʼہمیں فخر عالم کے پروگرام کا پہلے پتہ نہیں تھا، لیکن معاملے کا پتہ چلتے ہی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور روس میں پاکستانی سفارت خانے کو فخر عالم کی مدد کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ ٹی وی اداکار فیصل قریشی نے فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ میں فخر عالم کو حراست میں لیے جانے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔ فیصل قریشی نے لکھا تھا، ʼمجھے فخرعالم کی جانب سے پیغام موصول ہوا ہے اور انہوں نے اسے ٹوئیٹ کرنے کو کہا ہے۔ فیصل قریشی کی جانب سے شیئر کیے گئے فخرعالم کے پیغام کے مطابق، مجھے ویزہ ایکسپائر ہونے کی وجہ سے روس کے یوزنو-ساکھالنسک ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا ہے، یہ لوگ مجھے واپس جاپان جانے پر مجبور کر رہے ہیں۔

تازہ ترین