یوں تو آپ نے اکثر منچلوں کوسمندر ،جھیل ، دریا و تالاب کی گہرائیوں میں تیراکی کرتے دیکھا ہوگا لیکن اس دوران اگر خونخوار مگرمچھ کی انٹری ہوجائے تو یقیناًیہ اسٹنٹ دکھانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔
ویڈیو میں نظر آنے والی اس خطروں کے کھلاڑی کی ہمت و مہارت کی داد دینی پڑےگی جو غصیلے مگرمچھ کی موجودگی میں تیراکی کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔
یہ مناظر امریکی ریاست فلوریڈا کے تالاب میں دیکھے گئے جب جانباز کھلاڑی ڈائیونگ میں مصروف تھا کہ اچانک دیوہیکل خطرناک مگرمچھ آگیا تاہم ڈائیور خوفزدہ ہوئے بغیر ایڈونچر کا شوق پورا کرتارہا اور پھر بحفاظت تالاب سے باہر آگیا۔