• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ، 4 افراد زخمی

کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں شادی کی تقریب میں جبکہ گلستان جوہر میں زبردستی دکان بند کرانے پر فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق الفلاح چوک پر شادی کی تقریب میں شریک نامعلوم مسلح افراد نے شدید ہوائی فائرنگ کی، جس کے باعث شادی کی تقریب میں شریک 3افراد زخراب، بلال اور رحمان زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کی نفری واقعے کے بعد جائے وقوع پہنچی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ادھر پہلوان گوٹھ میں مسلح افراد نے زبردستی دکان بند کرانےکی کوشش کی جس پر دکان میں موجود افراد نے مزاحمت کی، جس پر ملزمان نے جو اسلحے اور ڈنڈوں سے لیس تھے، دکاندار پر حملہ کردیا۔

حملے کے نتیجے میں چار دکاندار جن میں جان شیر، جلیل اور اسماعیل شامل ہیں زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزمان کے خلاف قتل اور نقصان پہنچانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب نیو کراچی کے علاقے گودھرا کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے12 سالہ بچہ طلحہ زخمی ہو گیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

تازہ ترین