• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاج محل مسجد میں جمعہ کے علاوہ دیگر نمازوں پر پابندی

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے تاج محل مسجد میں جمعہ کےعلاوہ ادائیگی نماز سے روک دیا۔

بھارتی میڈیا کےمطابق اے ایس آئی نے گزشتہ روز تاج محل کی مسجد کا وضو خانہ بھی بند کر دیا، اس حوالے سے اے ایس آئی کا کہنا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے احکامات پر تاج محل کی مسجد میں نمازکی ادائیگی روکی گئی ہے۔

جولائی میں سپریم کورٹ نے پٹیشن کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ جاری کیا تھا کہ تاج محل کی مسجد میں غیرمقامی باشندے نماز ادا نہیں کر سکیں گے۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ تاج محل جمعے کو پبلک کے لیے بند رہتا ہے، صرف مقامی باشندے جمعے کو تاج محل کی مسجد میں جمعے کو دوپہر 12بجے سے 2بجے کے دوران نماز اداکرسکیں گے۔

دوسری جانب تاج محل انتظامیہ کمیٹی نے نماز کی ادائیگی روکے جانے کو بلاجواز اور تعصب پر مبنی قرار دے دیا ہے۔

تازہ ترین