• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے مزید دو کشمیریوں کو شہید کردیا،کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں کشمیری آج یوم شہداجموں بھی منارہے ہیں۔

قابض فورسز نے آج صبح ضلع شوپیاں کے علاقے سفنا گری کا محاصرہ کیا اور فائرنگ کرکے دوکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

اس دن کے منانے کا مقصد حق خود ارادیت کے لیے شہدا کی قربانیوں کو یاد کرنا ہے۔

نومبر 1947 میں مہاراجا ہری سنگھ کے حامیوں، بھارتی فوج اور ہندو انتہاپسندوں نے ہجرت کرنے والے ہزاروں افراد پر مظالم کیے اور اُنہیں شہید کیا تھا ۔

تازہ ترین