• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اداکارہ انوشکا شرما اورکترینہ کیف کی نئی فلم زیرو کا ٹریلر ابھی منظر عام پر آیا ہی تھا کہ اس کے ٹریلر پر مختلف مزاحیہ ویڈیوز بننا شروع ہوگئی ہیں اور حد تو یہ کہ گزشتہ روز فلم ریزو کا ’کارٹون ورژن‘ بھی سامنے آگیا، جسے شاہ رخ خان نے بھی بےحد پسند کیا ہے۔

بھارتی اخبار دی انڈین ایکسپریس کا کہنا ہے کہ بھارتی فلم ڈائریکٹر آنند ایل رائے کی نئی فلم زیرو کا ٹریلر شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر 2 نومبرکو ریلیز کیا گیا تھا جس نے 4 ہی دن میں 6 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا ہے۔


ابھی اس فلم کے ٹریلر کے چرچے جاری ہی تھے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ’ماہا‘نامی ٹوئٹر ہینڈل سے فلم زیرو کا کارٹون ’منین‘ (Minion )ورژن جاری کیا گیا اور ساتھ میںلکھاکہ ’زیرو ٹریلر منین ورژن،جو کہ میں (ماہا) نے بنایا ہے۔ پہلے میں نے زیرو کا منین ٹیزر بنایا تھا اور اب منین ٹریلر بنایا ہے۔ ‘

اس کے علاوہ انہوں نے شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’امید کو یہ آپ کو پسند آئے گا سر، اور ابراہم (شاہ رخ کا چھوٹا بیٹا) بھی اسے بہت انجوائے کرے گا۔ ‘


اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ ’ارے پہلے بنا دیتے ناں تو ہمیں اتنی محنت نہیں کرنی پڑتی۔ ‘ انہوں نے مزید لکھا کہ بہت پیاری ویڈیو ہے، اب ابراہم پہلے سے زیادہ میری فلم کو پسند کرے گا۔

واضح رہے فلم زیرو رواں سال 21 دسمبر کوبھارت بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین