کراچی میں پنکچر کی دکان پر سوئے ہوئے شخص کو نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار سے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر اے 4 میں پیش آیا جہاں تیز دھار آلے سے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت مستقیم کے نام سے ہوئی اور مقتول نے چند روز قبل پنکچر کا کیبن لگایا تھا، مستقیم کیبن میں سو رہا تھا، اسی دوران حملہ ہوا اور نامعلوم افراد نے چاقو کے وار سے اسے قتل کیا۔
پولیس حکام کا بتایا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے جبکہ مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔